ڈیزل اورپٹرل کی قیمت مستحکم

تاریخ    10 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


 نئی دہلی//پٹرول۔ڈیزل کی قیمت مسلسل دوسرے دن مستحکم رہی۔  ملک کی سب سے بڑی تیل پیدا کرنے والی کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پثرول کی قیمت کل مسلسل دسویں دن 80.43 روپئے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔ یہ 27 اکتوبر 2018 کے بعد کی سب سے اعلی شرح ہے ۔  ڈیزل بھی مسلسل دوسرے دن 80.78 روپئے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔ کولکاتا۔ ممبئی اور چنئی میں پثرول کی قیمت علی الترتیب 80.10 روپئے اور 83.63 روپئے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔ کولکاتا میں ڈیزل کی قیمت 75.89 روپئے ، ممبئی میں 79.05 روپئے اور چنئی میں 77.91 روپئے فی لیٹر پر بغیر تبدیلی کے ہے ۔ 

تازہ ترین