لیتہ پورہ دھماکہ کیس میں ساتویں گرفتاری: این آئی اے

تاریخ    7 جولائی 2020 (06 : 06 PM)   
(Representational Pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے لیتہ پورہ پلوامہ دھماکہ کیس میں ساتویں گرفتاری عمل میں لائی ہے۔2019میں ہوئے اس دھماکے میں40سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
این آئی اے کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایجنسی نے 5جولائی کے روزبلال احمد کوچھے ولد غلام نبی کوچھے ساکن حاجی بل ،کاکا پورہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
 بینڈ سا مشین چلانے والا کوچھے این آئی اے کے مطابق جیش سے وابستہ جنگجوﺅں کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے میں ملوث رہا ہے اور اُس نے لیتہ پورہ دھماکہ کرنے والے جنگجوﺅں کو بھی ہر ممکن امداد فراہم کی۔انہوں نے مذکورہ جنگجوﺅں کو موبائیل فون بھی فراہم کئے تھے۔
کوچھے کو آج این آئی اے نے خصوصی عدالت کے سامنے پیش کرکے اُس کی پوچھ تاچھ کی ریمانڈ حاصل کی۔
این آئی اے کے مطابق یہ لیتہ پورہ پلوامہ دھماکہ کیس میں ساتویں گرفتاری ہے۔
 

تازہ ترین