تازہ ترین

ملک میں کورونا کیسوں میں22252کا اضافہ،، اموات کی تعداد 20 ہزارسے متجاوز

تاریخ    7 جولائی 2020 (47 : 11 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی//ملک میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز دودن تک 24 ہزار سے زیادہ رہنے کے بعد گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس میں کسی حد تک کمی واقع ہوئی ہے ، لیکن اس عرصہ میں 467 افراد کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار سے متجاوز کر گئی ہے۔ منگل کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے22252 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جو گذشتہ ہفتے کے بعد سے سب سے کم ہیں۔ آج ملنے والے کیسز سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد719665 ہوگئی ہے۔ ہفتہ کے روز 22771نئے کیسز درج ہوئے۔ اتوار کو 24850اور پیر کو24248 کیسز تھے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی زد میں آنے سے 467 افراد کی موت کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر20160 ہوگئی ہے ۔