تازہ ترین

بانڈی پورہ میں لاپتہ بچے کی لاش نالے سے بر آمد

تاریخ    7 جولائی 2020 (49 : 10 AM)   
(File Representational Pic )

نیوز ڈیسک
سرینگر//لاپتہ ہونے کے دوسرے روز بانڈی پورہ کے مسلم آباد کے چھ سالہ بچے کی لاش منگل کے روز نالہ مدو متی سے بر آمد ہوئی۔
خبر رساں ایجنسی کے این او نے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ مذکورہ معصوم بچے کی لاش کو نالہ مدو متی سے آج صبح 5بجے ضلع پولیس لائینز کے نزدیک بر آمد کیا گیا۔
اس سے قبل بچے کے رشتہ داروں نے اُس کی تلاش ہر جگہ کی تھی۔
جاں بحق بچے کی شناخت انیس رفیق ولد محمد رفیق لون ساکن سملر، بانڈی پورہ کے طور کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق بچے کی موت بظاہرپانی میں ڈوب جانے کی وجہ سے ہوئی ہے مگر مزید تحقیقات کیلئے کیس درج کرلیا گیا ہے۔