پٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں استحکام

تاریخ    7 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


 نئی دہلی // پیر کے روز مسلسل ساتویں دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ، دہلی میں پٹرول کی قیمت 80.43 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔ یہ27 اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے ۔ ڈیزل کی قیمت بھی 80.53 روپے فی لیٹر ریکارڈ سطح پر مستحکم رہی۔اس سے قبل جون کے مہینے میں دہلی میں پٹرول 9.17 روپے یعنی 12.87 فیصد اور ڈیزل 11.14 روپے یعنی 16.05 فیصد مہنگا ہوا تھا۔کولکتہ ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمتیں بالترتیب 82.10 روپے ، 87.19 روپے اور 83.63 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہیں۔ ڈیزل کی قیمتیں بھی کولکاتہ میں 75.64 روپے ، ممبئی میں 78.83 روپے اور چنئی میں 77.72 روپے فی لیٹر پر برقرار ہیں۔یواین آئی
 

تازہ ترین