تازہ ترین

کنگن میں غرقآب نوجوان کی لاش بر آمد، دوسرے کی تلاش جاری

تاریخ    6 جولائی 2020 (53 : 10 AM)   


غلام نبی رینہ
کنگن//کل کجپارہ کنگن میں غرقآب ہوئے دو نوجوانوں میں سے ایک کی لاش کو پیر کے روز ڑنر کنگن سے برآمد کیا گیا ۔
 کشمیر عظمیٰ کو پولیس ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نور باغ پالہ پورہ سرینگر کے دو نوجوان کجپارہ کنگن نہانے کے دوران غرقآب ہوئے تھے جس کے بعدمذکورہ نوجوانوں کو باز یاب کرنے کے لئے انتظامیہ نے پولیس ،مقامی لوگوں اور غوطہ خوروں کی خدمات حاصل کیں لیکن اندھیرے کے باعث تلاش کا کام روک دیا گیا ۔
 ذرائع نے بتایا کہ سوموار کو دوبارہ مذکورہ نوجوانوں کی تلاش شروع کردی گئی جس کے دوران ایک کی لاش کو ڑنر کنگن کے مقام پر برآمد کیا گیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔
لاش کی شناخت زاہد فاروق راتھر ولد فاروق احمد راتھر کے طور کی گئی ہے۔