۔1,75,166درماندہ شہری واپس لائے گئے

تاریخ    1 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


  جموں//حکومت جموں وکشمیر نے کووِڈلاک ڈائون کے سبب ملک کے مختلف حصوں میں درماندہ جموںوکشمیر کے     1,75,166 شہریوں کو  بسوں کے ذریعے براستہ لکھن پور اور کووِڈخصوصی ریل گاڑیوں کے ذریعے تمام رہنما خطوط اور ایس او پیز پر عمل پیرا رہ کر یوٹی واپس لایا۔حکومت نے لکھن پور کے راستے بسوں کے ذریعے اب تک بیرون ملک سے 657مسافرو ں کویوٹی واپس لایا  ۔اِس طرح جموںوکشمیر حکومت نے اب تک 69 کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوں اور براستہ لکھن پور بسو ںکے کاروان میں اب تک بیرون یوٹی درماندہ 1,75,166 شہریو ں کو کووڈِ۔19 وَبا سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر کواپناتے ہوئے واپس لایا گیا۔تفصیلات کے مطابق 29جون سے 30 جون2020ء کی صبح تک لکھن پور کے راستے سے1,620  درماندہ مسافر یوٹی میں داخل ہوئے جبکہ818مسافر آج 48ویں دلّی کووِڈ خصوصی ریل گاڑی سے جموں پہنچے ۔اب تک 48ریل گاڑیوں سے یوٹی کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے40,447درماندہ افراد جموں پہنچے جبکہ 21خصوصی ریل گاڑیوں سے 15,696مسافر اودھمپور ریلوے سٹیشن پر اُترے۔

گھریلو پروازو ں کا  37واںدِن
 

۔1630مسافر 13پروازوں میں سرینگر پہنچے

 جموں//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازوں کے دوبار ہ چالوہونے کے37ویں دِن 2,185مسافروں کو لے کر منگل کو 20 پروازیں جموں اور سری نگر ہوائی اڈے پر اُتریں ۔اس کے علاوہ 171 مسافروں کے ساتھ ایک بین الاقوامی انخلاء کی پرواز بھی سری نگر ہوائی اڈے پر پہنچی ہے۔555مسافروں سمیت 7کمرشل پروازیں جموں ہوائی اڈے اور 1,630مسافروں کو لے کر13 پروازیں سری نگر کے ہوائی اڈے پر اتریں۔ہوائی اڈے پر اُترتے ہی تمام مسافروں کا کووِڈ۔19ٹیسٹ کیا گیا اوردونوں ہوائی اڈوں سے مسافروں کو اپنے منازل کی طرف تما م احتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ کر روانہ کیاگیا۔حکومت نے ہوائی پروازوں کے ذریعے یوٹی میں وارِد ہونے والے تمام مسافروں کی آمدپر سکریننگ نمونے لینے اور قرنطین مراکز کی طرف لے جانے کے لئے معقول ٹرانسپورٹ اِنتظامات کئے ہیں اور اس دوران شہری ہوا بازی اور صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارتوں کی جانب سے مقرر کئے گئے رہنما خطوط اور ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔
 

تازہ ترین