کپوارہ میں ایل او سی پر گولہ باری، کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

تاریخ    30 جون 2020 (26 : 11 AM)   


یو این آئی
سرینگر// شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے نوگام سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر منگل کی صبح ہندوستان اور پاکستان کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
قبل ازیں کپوارہ کے ہی ٹنگڈار سیکٹر میں ایل او سی پر پیر کی شا دیر گئے طرفین کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تھا۔
سرینگر میں تعینات دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ کپوارہ کے نوگام سیکٹر میں ایل او سی پر منگل کی صبح پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اگلی چوکیوں پر گولہ باری شروع کردی جس کا جواب دیا جارہا ہے۔
 

تازہ ترین