عالمی ماحولیاتی ہفتہ پر قومی سطح کے آن لائین پروگرام

کوئز اور مضمون نویسی مقابلوں میں ایس پی کالج اور کالج آف ایجوکیشن کوپہلی پوزیشن

تاریخ    30 جون 2020 (00 : 03 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// عالمی ماحولیاتی ہفتہ کے سلسلے میں  کے موضوع پر قومی سطح کا پروگرام  کالج آف ایجوکیشن مولانا آزاد روڈ سرینگر میں کل اختتام پذیر ہوا ۔یہ پروگرام آن لائین منعقد ہوا ۔ عالمی ماحولیاتی ہفتہ کے سلسلے میںقومی سطح کے ان پروگراموں میں آن لائین کوئز مقابلہ ،مضمون نویسی مقابلہ ،پینٹنگ اور پوسٹر مقابلہ ،فوٹو گرافی مقابلہ اور نیشنل لیول سلوگن مقابلہ منعقد ہوئے ۔ان مقابلوں میں 397طلاب نے حصہ لیا ۔کوئز مقابلے میں ایس پی کالج کی قرت النسا نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ الوسیس کالج ترشیور کے سرتھی ایس کمار نے دوسری اور جیولوجکل سروے آف پونے کے سرجیت ایس کمار نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔اسی طرح مضمون نویسی کے مقابلے میں گورئمنٹ کالج آف ایجوکیشن سرینگر کے مشتاق الحق احمد نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پینٹنگ مقابلہ میں کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ فائین آرٹس کی ارتقا بزاز نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ایک ہفتہ تک جاری رہنے والے اس پروگرام کی نگرانی کالج آف ایجوکیشن کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر روحی جان کانٹھ نے کی ۔
 

تازہ ترین