ملک صاحب گوجوارہ علاقے میںپانی کی قلت | گرمیوں کے ایام میںآبادی شدید مشکلات سے دوچار

تاریخ    30 جون 2020 (00 : 03 AM)   


سٹی رپورٹر
سرینگر//شہر خاص کے ملک صاحب گوجوارہ علاقے میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہے ۔لوگوں کا الزام ہے کہ محکمہ جل شکتی علاقے میں پانی کی سپلائی بحال کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں گرمیوںکے ان ایام میں پینے کے صاف پانی کی قلت سے ہارہار مچی ہوئی ہے اور لوگوں کو پینے کے لئے پانی کا ایک صاف قطرہ بھی دستیاب نہیں ہے جس کے نتیجے میںلوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں کئی ماہ سے پینے کے صاف پانی کی سپلائی متاثر ہے۔آزاد احمد نامی شہری نے بتایا کہ گذشتہ برس نومبر سے علاقہ میں پانی کی سپلائی متاثر ہے ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک ماہ سے اب صبح کے اوقات ایک دو گھنٹے تک پانی سپلائی ہورہا ہے تاہم مشکل سے ہی چند بالٹی پانی ہی لوگ جمع کر پاتے ہیں جو دن میں ہی ختم ہوجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شام کے وقت پانی سپلائی بند ہی رہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گرمیوںکے ان ایام میں بھی لوگوں کو پینے کیلئے پانی نہیں مل رہا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ اگرچہ انہوں نے کئی مرتبہ محکمہ کو آگاہ کیا کہ علاقے میںپینے کے صاف پانی کی سپلائی کو یقینی بنایاجائے تاہم آج تک ایسا نہیںکیا گیا ۔ مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں جلد از جلد پینے کے صاف پانی کی سپلائی کو بحال کیا جائے ۔
 

تازہ ترین