امرناتھ یاترا اِنتظامات کا جائزہ لیاگیا

تاریخ    30 جون 2020 (00 : 03 AM)   


جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمدخان نے اگلے ماہ شروع ہونے والی امرناتھ یاترا۔ 2020کے لئے کئے گئے انتظامات کا  اَفسران کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جائزہ لیا۔میٹنگ میں ڈویژنل کمشنر کشمیر ، آئی جی پی کشمیر ، ڈپٹی کمشنر سرینگر، ڈپٹی کمشنر گاندربل ، ڈپٹی کمشنر اننت ناگ اور امرناتھ شرائین بورڈ کے نمائندگان نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔مشیرنے تمام اِنتظامات بشمول پگڈنڈی کو صاف کرنے ،لائیٹس ، واٹر ٹینک ، بیت الخلاء ، جنریٹر سٹیوں ، پی ایس پیز ، پبلک ایڈریس سسٹم ، کمیونیکیشن ٹاور اور سائن بورڈوں کی مقررہ تاریخ سے قبل تنصیب پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔بصیر احمدخان نے طبی ٹیموں ، فائر ٹینڈر ، آکسیجن بوتھ ، عارضی راشن ڈیپوئوں کی تعیناتی کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ اُنہوں نے کہا کہ یاتریوں یا یاترا ڈیوٹی پر تعینات اِنتظامیہ سے وابستہ لوگوں کو کسی بھی اشیائے ضروریہ کی قلت نہیں ہونی چاہیئے۔ متعلقہ ڈپٹی کمشنروں نے اِنتظامیہ کی جانب سے کئے جارہے اِنتظامات کے بارے میں تفصیل دیں۔ ڈپٹی کمشنروں نے مشیر  کو جانکاری دی کہ پوتر گپھا اور یاترا کے راستے پر پہلے اِنتظامات کئے جاچکے ہیں جنہیں اب حتمی شکل دی جاری ہے ۔اُنہیں مزید بتایا گیاکہ زیادہ تر کام مکمل کیا جاچکا ہے یا تکمیل کے حتمی مراحل میں ہے ۔متعلقہ ڈپٹی کمشنروں نے میٹنگ کو بتایا کہ کیمپوں کی جگہ اور لازمی سہولیات کو پہلے ہی حتمی شکل دی جاچکی ہے۔مزید برآں متعلقہ محکموںکے اہلکار اور مشینری کیمپ کے مقامات تک لازمی سپلائی سمیت لے جانے کے لئے تیار ہے ۔مشیر موصوف نے متعلقہ اَفسران کو یاتریوں کے آرام دہ سفر اور قیام کے لئے معقول اِقدامات یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

تازہ ترین