کورونا کا قہر | دنیا میں متاثرین کی تعداد 1 کروڑ 1 لاکھ سے متجاوز

تاریخ    30 جون 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
جنیوا /بیجنگ/ /عالمی وبا کورونا وائرس(کووڈ -19) رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اوردنیابھرمیں اس وبا کی زد میں آنے والوں کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بھی پانچ لاکھ کو عبور کر چکی ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 1011732ہے جبکہ501281افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمار میں بھی امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔دنیا میں خودکو سپر پاور سمجھنے والے امریکہ میں اب تک2548617افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور 125803افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ برازیل میں اب تک1344143افراد اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 57622افرا د لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔روس میں بھی کووڈ 19 وبا شدت اختیار کرتی جارہی ہے اوریہاں6لاکھ 33ہزار 563 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس وبا سے اب تک9060افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ اس وائرس کی وجہ سے برطانیہ میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے ۔ برطانیہ میں اب تک 3لاکھ 12ہزار 640 افراد اس وبا سے متاثراور 43634افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔پیرو اور چلی کورونا وائرس کے کیسز کے معاملہ میں دنیا میں بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔ پیرو میں متاثرین کی تعداد 2لاکھ 79ہزار419 ہے اور ہلاک شدگان کی تعداد 9317 ہوچکی ہے ۔ چلی میں اب تک 2لاکھ 71ہزار982 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 5509 ہے ۔آٹھویں مقام پر اسپین میں اب تک 2لاکھ 48ہزار770 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 28ہزار343 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا نے بہت زیادہ تباہی مچائی ہے ۔یہاں اب تک 2لاکھ 40ہزار310 افراد کووڈ ۔19 سے متاثر ہوئے ہیں اور 34ہزار378 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔خلیجی ملک ایران میں جو کورونا وائرس سے شدید متاثر ہے ، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2لاکھ 22ہزار669 ہوگئی ہے اور 10ہزار 508 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں میکسیکو فرانس سے آگے نکل گیا ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 2لاکھ 16ہزار852 تک جا پہنچی ہے اور اب تک اس وائرس کی وجہ سے 26ہزار648 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ فرانس میں کورونا وائرس کی وجہ سے صورتحال کافی خراب ہے ۔ فرانس میں اب تک 1لاکھ 99،476 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 29ہزار 781 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔پڑوسی ملک پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جہاں اب تک 2لاکھ 02ہزار955 افرادوبا کی زد میں آچکے ہیں ، اور 4ہزار118 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترکی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1لاکھ 97،239 ہوگئی ہے اور 5097 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے یا موت کے کوئی نئے کیسز رپورٹ نہیں ہوئے ہیں۔ جرمنی میں اب تک 1لاکھ 94ہزار693 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 8ہزار 968 افراد فوت ہوچکے ہیں۔چین، جہاں کورونا وائرس کا پہلا کیس ملا تھا وہاں اب تک 84ہزار 757 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 4ہزار 641 افراد فوت ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس سے بیلجیم میں 9732 ، کینیڈا میں 8582 ، نیدرلینڈ میں 6124 ، سویڈن میں 5280 ، ایکواڈور میں 4429 ، سوئزرلینڈ میں 1962 ، آئرلینڈ میں 1735 اور پرتگال میں 1564 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔(یواین آئی)
 

تازہ ترین