کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے جموں میں میٹنگ کاانعقاد

ریڈ زون علاقوں میں ٹیسٹنگ میں تیزی لائی جائے: بصیر خان

تاریخ    30 جون 2020 (00 : 03 AM)   


جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے سول سیکریٹریٹ جموںمیں میٹنگ منعقد کر کے کووِڈ۔19 سے نمٹنے کے لئے کئے جارہے اِضافی اِقدامات کا جائزہ لیا۔ڈویژنل کمشنر کشمیر ، صوبائی کشمیر کے ڈپٹی کمشنراں ، ڈائریکٹر سکمز صورہ ، ڈائریکٹر محکمہ صحت کشمیر، پرنسپل جی ایم سی سری نگراور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران نے میٹنگ میں ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ شرکت کی۔مشیر نے تمام ڈپٹی کمشنران سے کووِڈ۔19کی روکتھام کے لئے کئے گئے اِقدامات کے بارے میں تفصیل طلب کی۔ بصیر خان نے صوبائی کشمیرکے ڈپٹی کمشنروں اور صوبائی اِنتظامیہ کو دائمی امراض یعنی ذیابطیس ، سرطان ، ہائی بلڈ پریشراورگردوں میں مبتلا ایسے مریض جن کی ڈائلیسس ہو رہی ہو جو ساٹھ برس سے زائد عمر کے افراد کی صد فیصد جانچ اور تشخیص یقینی بنائیں۔مشیرنے اَفسروں کو حکومت ہند اور جموںو کشمیر یوٹی سیکرٹریٹ سے لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے جاری رہنما خطوط پر سختی سے پیرا رہنے اور ریڈ زون علاقوںمیں لاک ڈاون اِقدامات پر من و عن عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے کہا۔ اُنہوں نے حکام کو لاک ڈاون کی خلاف ورزری کرنے والے اَفراد پر جرمانہ عائد کرنے کے لئے کہا۔ اُنہوں نے صوبہ کشمیر کے تمام ریڈ زون علاقوںمیں کووِڈ۔ 19 ٹیسٹنگ میں تیزی لانے کے لئے کہا۔ مشیرموصوف نے متعلقہ حکام کو ریڈ زون لاک ڈاون علاقوںمیں لوگوں کو اُن کی دہلیز پر ہی اشیائے ضروریہ ، ادویات دستیاب رکھنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے کووِڈ۔ 19وَبا سے متعلق جانکاری عام کرکے عوام کو اس وَبا کے خلاف جاری لڑائی میں شامل کرنے کی بھی متعلقہ حکام کو ہدایت دی۔

تازہ ترین