پلوامہ میں کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر | چرسو اونتی پورہ نے فائنل اپنے نام کرنے میں کامیابی حاصل کی

تاریخ    29 جون 2020 (30 : 02 AM)   


سید اعجاز
پلوامہ //جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں گزشتہ کئی ماہ قبل شروع ہونے والا کرکٹ ٹورنا منٹ  اتوار کو فائنل مقابلے کے ساتھ اختتام پزیر ہوا ہے جس کاآخری مقابلہ چرسو اور آر ملہ کے درمیان کھیلا گیا ہے۔جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ملنگ پورہ علاقے میں مقامی نوجوانوں اور شائقین کر کٹ نے کورونا وائرس پھیلنے سے قبل ایک کرکٹ ٹورنا منٹ شروع کیا تھا جس دوران اس ٹورنامنٹ میں ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے32ٹیموں نے حصہ لیا ہے۔ٹورنا منٹ کا آخری مقابلہ اتوار کے روز رکرکٹ اسٹیڈیم ملنگ پورہ میں چرسو اور آرملہ11کے درمیان کھیلا گیا ہے۔اس دوران سب سے پہلے چرسو سے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے، 6وکٹ کے نقصان پر189رن بنا ئے۔جبکہ آر ملہ نے ٹیم کل110رن بنا کر تمام کھلاڑی اوٹ ہوئے۔اس طرح سے چرسو اونتی پورہ اس میچ ٹورنا منٹ کو اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔ادھر رئوف احمد کو مین آف دی میچ جبکہ محمد عامر کو مین آف دی سیزریز قرار دیا ہے ۔میچ کے آخری پر جیت درج کرنے والے ٹیم کو 10ہزار جبکہ ہارنے والی ٹیم کو 5ہزار روہے فراہم کئے گیئے ہیں
 

تازہ ترین