تحصیلدار کھڑی نے1200سے زائد اقامتی اسناد اجراء کیں

تاریخ    28 جون 2020 (00 : 03 AM)   


محمد تسکین
بانہال // سب ڈویژن بانہال کی تحصیل کھڑی میں تحصیلدار کھڑی کی طرف سے مختلف علاقوں میں محکمہ مال کے درجن بھر کیمپ منعقد کرکے بارہ سو سے زائد اقامتی اسناد اجراء کی ہیں۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحت تحصیلدار کھڑی اشوک کمار نے بلاک چیئرمین کھڑی سجاد احمد ، پنچایتی نمائندوں اور محکمہ مال کے ماتحت عملے کے ہمراہ مڈل سکول منڈکباس کھڑی میں ایک کیمپ کا انعقاد کیا اور اس موقع پر ہی لوگوں کی دہلیز پر 240 اقامتی اسناد اجراء کئے ۔ تحصیلدار کھڑی اشوک کمار کی طرف سے تحصیل کھڑی کے دورداز کے علاقوں میں جاکر ابتک 1224 اقامتی اسناد اجرا ء کئے گئے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر مقامی پڑھے لکھے نوجوانوں نے گھر کی دہلیز پر اس اہم سند کو جاری کرنے کیلئے تحصیلدار کھڑی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عوام کی بہبودی کیلئے ان کی طرف سے کئے گئے کاموں کی سراہنا کی اور گزشتہ روز ان کے خلاف ایک معاملے کو بلاوجہ طول دینے والے کچھ افراد کی سخت مذمت کی گئی  ہے۔ اس موقع سرپنچ محمد رفیق نائیک ، نائب سرپنچ محمد ایوب نائیک اور معززین علاقہ موجود تھے۔ 
 

تازہ ترین