دنیا کے نمبر ون ٹینس کھلاڑی جوکووچ نے کرایا کورونا ٹیسٹ

تاریخ    24 جون 2020 (00 : 03 AM)   


بلغراد //دنیا کے نمبر ون ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ کا پیر کو بلغراد پہنچنے کے بعد کورونا وائرس 'کوویڈ -19' کا ٹیسٹ کیا گیا ہے ۔مقامی میڈیا کے مطابق جانچ رپورٹ منگل کو آئے گی اور سربیا کے عظیم ٹینس کھلاڑی عوام سے خطاب کریں گے ۔پیشہ ورانہ ٹینس عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردی گئی ہے ۔ ایسی صورتحال میں جوکووچ نے کھیل کو فروغ دینے اور ضرورت مندوں کے لئے رقوم اکٹھا کرنے کے مقصد سے چار مرحلے کے ایڈریہ ٹور کا آغاز کیا تھا ۔ اس دورے کے دو مراحل منعقد ہوئے تھے کہ کچھ کھلاڑیوں اور کوچوں کے کورونا سے متاثر ہونے کی خبر ملی تھی۔اس دورے کے دوران بلغاریہ کے ٹاپ پلیئر گرگور دیمیتروف اور کروشیا کی بورنا کوریچ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔ ان کے علاوہ جوکووچ کے فٹنس کوچ مارکو پینکی اور دیمیتروف کوچ کرسٹین گروہ بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے ۔دیمیتروف اور کوریچ نے جوکووچ کے زیر اہتمام ایڈریہ ٹور کے نمائشی ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔ دیمیتروف اور کوریچ کے انفکشن ہونے کے بعد کروشیا کے شہر جدر میں اس دورے کے دوسرے مرحلے کا آخری مرحلہ منسوخ کردیا گیا۔اس وقت جوکووچ نے اپنا ٹیسٰ نہیں کرایا تھا اور بلغراد واپس آنے کے بعد ان کا ٹیسٹ لیا گیا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کروشیا کے وزیر اعظم آنڈرج پلانکوچ بھی ہفتے کے روز جدر ٹورنامنٹ پہنچے اور ٹینس کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ ایک مقامی اخبار نے اطلاع دی تھی کہ پیر کو وزیر اعظم نے اپنا ٹیسٹ کرایا تھا۔ایڈریہ ٹور دیکھنے کے لئے شائقین کی گیلری بھری ہوئی تھی ، کھلاڑی ایک دوسرے کو نیٹ پر گلے لگاتے ، کلبوں میں پوز اور ڈانس کرتے دکھائے دئے تھے ۔ دونوں لیگ میں معاشرتی فاصلوں کا خیال نہیں رکھا گیا اور ناظرین کو اسٹینڈ میں ماسک کے بغیر بٹھایا گیا۔ 8 جون کو مونٹینیگرو میں ہونے والے اس دورے کا تیسرا مرحلہ کورونا کی وجہ سے پہلے ہی منسوخ کردیا گیا ہے ۔

تازہ ترین