تازہ ترین

بارودی سرنگ دھماکے میں فوجی پورٹرکاپائوں زخمی

تاریخ    20 جون 2020 (00 : 03 AM)   


ظفر اقبال
اوڑی// اوڑی میںحدمتارکہ پر فوج کے ساتھ کام کرنے والا ایک مقامی مزدورجمعہ کو بارودی سرنگ دھماکے میں زخمی ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق اوڑی حاجی پیر سیکٹر میں فوج کی رینو نامی اگلی چوکی پر 21 کمائو یونٹ کے ساتھ کام کر رہا پورٹر (مزدور) بارودی سرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگیا۔ ایس ڈی پی او اوڑی جنید ولی نے بتایا کہ پورٹر کا پائوں باردودی دھماکے کی وجہ سے بری طرح زخمی ہوا ہے۔زخمی پورٹر کی شناخت 30 سالہ بشیر احمد ولد نور الدین ساکنہ چرنڈہ کے طور ہوئی ہے۔ زخمی پورٹر کو علاج و معالجہ کے لئے سب ضلع اسپتال اوڑی پہنچایا گیا جہاں سے اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ منتقل کیا گیا۔