تازہ ترین

برازیل میں فٹ بال شروع کرنا بڑی غلطی :رونالڈو

تاریخ    20 جون 2020 (00 : 03 AM)   


میڈرڈ/ برازیل کے عظیم فٹ بالر رونالڈو نے عالمی وبائی مرض کورونا وائرس 'کوویڈ 19' کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے درمیان اپنے ملک میں فٹ بال مقابلے کے انعقاد پر تنقید کی ہے ۔برازیل میں تین ماہ سے بند فٹ بال کے مقابلوں کا آغاز جمعرات کو ماراکانا اسٹیڈیم میں ریو ڈی جنیرو کی کیریوکا چمپیئن شپ میں فلیمینگو اور بینگو کے مابین میچ سے ہوا۔رونالڈو نے کہا کہ میں ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کریوکا فٹ بال اور برازیل فٹ بال کی واپسی کے خلاف ہوں۔ برازیل اس وبا کو دھیان میں لائے بغیر باقی یورپ کی پیروی کر رہا ہے ۔ برازیل میں 983،000 سے زیادہ کورونا کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 47،000 سے زائد افراد اس وبا سے مر چکے ہیں۔ہسپانوی کلب ریال ویلادولڈ کے مالک رونالڈو نے کہا کہ یورپی ممالک کے کورونا میں ہونے والے نئے انفیکشن اور اموات میں نمایاں کمی دیکھنے کے بعد ہی پچھلے ہفتے ہی فٹ بال کے مقابلوں کا آغاز کیا گیا تھا۔43 سالہ کھلاڑی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ برازیل ابھی بھی نازک صورتحال میں ہے اور فٹ بال میچ شروع کرنا ایک بہت بڑی غلطی ہے ۔یو این آئی