تازہ ترین

منجا کوٹ میں سڑک حادثات ،2لقمہ ٔاجل ،9زخمی

تاریخ    19 جون 2020 (00 : 03 AM)   


پرویز خان
منجا کوٹ //ضلع راجوری کی تحصیل منجا کوٹ میں ہوئے 2الگ الگ سڑک حا دثوں میں 2کمسن لڑکیاں لقمہ اجل جبکہ دیگر 9افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ایس ڈی پی او منجا کوٹ نثار کھوجہ کے مطابق تحصیل کے نیلی علا قہ میں ایک نجی الٹو گاڑی زیر نمبر JK11B-0271 راجوری پونچھ شاہراہ پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر ایک گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں4افراد زخمی ہوگئے ۔ڈاکٹروں نے 17سالہ انیسا قیوم دختر محمد قیوم سکنہ دھیری رلیوٹ کو مردہ قرار دے دیا تاہم دیگر 3افراد کو ابتدائی مرحم پٹی کرنے کے بعد گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کر دیا جہاں پر 12سالہ مائرہ کوثر دختر محمد ذاکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ۔حادثے میں زخمیوں کی شناخت 45سالہ ماسٹر محمد قیوم اور محمد سائیں ولد محمد قیوم سکنہ دھیری رلیوٹ کے طورپر ہوئی ہے ۔دونوں لڑکیوں کے جنازے کی تیاریوں کے دوران متاثرین کے رشتہ دار اور شعبہ صحت کا ملازم محمد شریف کی اچانک موت واقع ہوگئی ۔اسی طرح تحصیل کے کالالی علا قہ میں ہوئے دوسرے سڑک حادثے میں ایک گاڑی زیر نمبرJK11B-8440کو پیش آئے حادثے میں 7افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2شدید زخمی افراد کو راجوری میڈیکل کالج میں ریفر کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر 5افراد کو منجا کوٹ میں بھی بنیادی علاج معالجہ فراہم کیا گیا۔