کیک بنانے کا آسان طریقہ

پکوان

تاریخ    11 جون 2020 (00 : 03 AM)   


مسعودہ تبسم
اجزاء : مارجرین یا مکھن 250 گرام (سو گرام والی اڑھائی ٹکیہ)، لیموں کے چھلکے برادہ دو چائے والے چمچ،ا?دھی چمچ میٹھا سوڈا،دودھ ایک کپ،دو کھانے والے چمچ لیمن جوس،بیکنگ پائوڈر دو چائے کے چمچ، پستہ،بادا م اور اخروٹ ہر ایک 1/4 کپ، باریک چینی 2-1/2 کپ، انڈے چھ عدد،میدہ تین کپ، (ٹوپنگ کے لیے اجزاء  )چاولوں کی طرح کٹے بادام،اخروٹ،پستہ اور چینی ہر ایک1/4کپ۔
ترکیب: حسب ِ معمول چینی،مکھن پھینٹ کر انڈے ایک ایک کر کے ملائیں اور پھر میدہ چھان کر آدھا ملائیں۔آدھا دودھ،آدھا میدہ اور پھر دودھ ،لیموں کی چھال اور جوس کے ساتھ آخر میں سارے میوے بھی ملا دیں اور بارہ کے ایک گول سانچے میں چکنائی اور کاغذ لگا کر کیک کا آمیزہ ڈال دیں۔ پہلے سے گرم شدہ اوون میں آدھا گھنٹہ بیک کرنے کے بعد سانچے کو اوون سے نکال کر اس پر ٹوپنگ مکس کر کے بکھیر دیں اور سانچے کو دوبارہ اوون میں رکھ دیں۔(میوہ جات کو قدرے دبا بھی دیں تا کہ چپک جائیں)۔اب مزید بیس پچیس منٹ پکائیں یا پھر اتنی دیر کے کیک میں تنکا ڈالنے سے صاف نکلے۔
 
 

تازہ ترین