تازہ ترین

حج 2020:سعودی حکومت حتمی فیصلہ 15جون کو لے گی

امسال حج نہیں ہواتو عازمین کو رقم واپس دی جائے گی: مرکزی حج کمیٹی

تاریخ    7 جون 2020 (00 : 03 AM)   


 نئی دلی //حج 2020کو حکومت سعودی عرب کی جانب سے ملتوی کئے جانے کا قومی امکان ہے کیوں کہ کووڈ19میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ سعودی عرب میں بھی اس وبائی بیماری میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے تاہم اس ضمن میں 15جون کو سعودی حکومت حتمی فیصلہ لے گی ۔ ادھر مرکزی حج کمیٹی نے کہا ہے کہ اگر امسال حج نہیں ہوگا تو عازمین کو رقم واپس دی جائے گی۔ حج کیلئے سعودی حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے اور سعودی حج و عمرہ وزارت کی جانب سے اس ضمن میں شعبہ صحت کے ساتھ مذاکرات برابر جاری ہے تاہم لگ رہا ہے کہ امسال حج کے فریضہ کی اجازت غیر عرب کو نہیں دی جاسکے گی ۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایکزیکٹیو افسر مقصود خان نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے مطلع کیا کہ سعودی عرب نے 13 مارچ کو مطلع کیا تھا کہ امسال حج کے سلسلہ میں فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔