تازہ ترین

آج سے تمام سرکاری دفاتر کھولنے کا حکم

بائیو میٹرک حاضری کا سلسلہ بدستور معطل رہے گا

تاریخ    6 جون 2020 (00 : 03 AM)   


سید امجد شاہ
جموں //حکومت نے جموں وکشمیر میں تمام سرکاری دفاتر آج سے کھولنے کا حکم جاری کیاہے ۔محکمہ عمومی انتظامی کی طرف سے جاری ہونے والے حکم کے مطابق یہ فیصلہ لیاگیاہے کہ مرکزی زیر انتظام جموں وکشمیر میں تمام دفاتر آج سے معمول کے مطابق کام کاج شروع کریں گے ۔محکمہ نے تمام محکمہ جات کے افسران و ملازمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ 6جون سے معمول کی ڈیوٹی پر لوٹ آئیں ۔تاہم طبی مسائل سے دوچار ملازمین اور حاملہ خواتین ملازموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فرنٹ لائن پر کام نہ کری اور زیادہ محتاط رہیں ۔حکمنامہ کے مطابق جب ضرورت ہوگی تو دفتر کی انتظامیہ گھر سے بھی کام کی سہولت کار بنے گی جبکہ کام کاج کیلئے آنے والے لوگوں کومعمول کے پاسز جاری نہیں کئے جائیں گے اورصرف وہی دفاتر آسکے گاجس کے پاس باضابطہ اجازت نامہ ہو۔محکمہ عمومی انتظامی نے ہدایت دی ہے کہ افسران و ملازمین کورونا کے سلسلے میں جاری کی گئی ہدایات اور ایس او پیز پر عمل کریں گے۔ تاہم بائیو میٹرک حاضری تاحکم ثانی معطل رہے گی ۔