تازہ ترین

بھارت چین اختلافات کوپرامن طور حل کرنے پر متفق

تاریخ    6 جون 2020 (00 : 03 AM)   


نیوز ڈیسک
نئی دہلی//بھارت اور چین کے درمیان لداخ میں فوجی تعطل دور کرنے کیلئے سفارتی بات چیت میں اختلافات کو پر امن طور دور کرنے پراتفاق ہوا ہے۔ویڈیو کانفرنس میں وزارت خارجہ کے مشرقی ایشیاء کے جوائنٹ سیکریٹری نوین سری واستواورچینی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ووجیانگ ہو نے شرکت کی۔وزارت خارجہ نے فوجی تعطل کا براہ راست حوالہ دیئے بغیر کہا کہ دونوں اطراف نے باہمی تعلقات کاجائزہ لیا۔دونوں اطراف نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چین اور بھارت کے درمیان پرامن اور مستحکم تعلقات موجودہ عالمی صورتحال میں ایک مثبت عنصر ہوں گے۔