تازہ ترین

موت کے بعد سرینگر کی خاتون کا کورونا ٹیسٹ مثبت،اموات کی تعداد36

تاریخ    5 جون 2020 (25 : 10 AM)   
(Representational Pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//سرینگر کے صدر اسپتال میں موت کے ایک دن بعد سرینگر کی65سالہ خاتون کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد جموں کشمیر میں اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد36ہوگئی ہے۔
حکام نے جمعہ کے روز بتایا کہ بتہ مالو کی خاتون کا انتقال جمعرات کو ہوگیا جس کے بعد اس کا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگیا۔
صدر اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ مذکورہ خاتون کو جمعرات کے روز ہی صدر اسپتال لایا گیا تھا ، وہ نمونیا سمیت کئی اور امراض میں مبتلاءتھی اور وہ بعد میں انتقال کر گئی۔