تازہ ترین

قتل کے الزام میں زیر حراست

ماں اور اسکا 14ماہ کا بیٹاوائرس میں مبتلا

تاریخ    5 جون 2020 (00 : 03 AM)   


عارف بلوچ
 اننت ناگ // کپوارہ کے بعدقاضی گنڈ میں زیر حراست ایک خاتون اور اسکے 16ماہ کے بچے کے نمونے مثبت پائے گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ 27ئی کو شم پورہ پانزتھ قاضی گنڈ میں خواتین کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا جس کے دوران ساجہ بیگم زوجہ غلام محمد شدید زخمی ہوئیں اور مذکورہ خاتون 28مئی کو اسپتال میں دم توڑ بیٹھی۔پولیس نے ضابطے کے تحت کارروائی کرتے ہوئے شکایت ملنے کی بنیاد پر اس ہلاکت کے سلسلے میں 3خواتین کو گرفتار کیا جنمیں ایک خاتون کیساتھ اسکا 16ماہ کا بچہ بھی تھا۔مذکورہ بچے کو بھی ماں کیساتھ زیر حراست رکھا گیا ہے۔جمعرات کو مذکورہ خاتون، جس کیساتھ اسکا کمسن بیٹا بھی ہے ، کے نمونے مثبت قرار دیئے گئے ہیں اور ماں بیٹے کو علاج و معالجہ کیلئے ضلع اسپتال کولگام میں داخل کیا گیا ۔ محکمہ صحت ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 16سالہ نابالغ لڑکا اور 30سالہ خاتون ملزمان 28مئی سے پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں زیر حراست ہیں۔ایس ایچ او قاضی گنڈ پیر زادہ عتیق اللہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پچھلے ماہ قتل کا کیس ہوا ہے جس میں پولیس نے قتل میں ملوثین 6افراد کو حراست میں لیا ہے جن میں 3خواتین اور تین مرد شامل ہیں جبکہ14ماہ کا کمسن بچہ ماں کیساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ 14ماہ کا کمسن بچہ ماں کے بغیر نہیں رہ سکتا ہے اس لئے وہ ماں کیساتھ ہی تھانے میں تھا۔قابل ذکر ہے کہ تین روز قبل کپوارہ پولیس تھانے میں ایک ملزم کی رپورٹ مثبت آئی جس کے بعد 10پولیس اہلکاروں کو قرنطین کرلیا گیا۔