بجہباڑہ میں نیشنل ہائی وے کے متصل | لڑاکا طیاروں کیلئے ہوائی پٹی کی تعمیر شروع

تاریخ    4 جون 2020 (00 : 03 AM)   
(عکاسی: میر وسیم)

عارف بلوچ
اننت ناگ//اننت ناگ بجہباڑہ میں بھارتیہ فضائیہ کی جانب سے نیشنل ہاوے کے متصل 3کلومیٹر طویل ہوائی پٹی پر کام شدومد سے جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق بجہباڑہ کے مقام پر نیشنل ہائی وے44کے متصل بھارتیہ فضائیہ گذشتہ کئی ہفتوں سے ہوائی پٹی تعمیر کر رہی ہے ،تاکہ ہنگامی بنیادوں پر لڑاکا طیاروں کیلئے اس کو استعمال لایاجاسکے ۔3کلو میٹر ہوائی پٹی 246.2کلومیٹر سے249.7تک تعمیر ہورہی ہے ۔پٹی بنانے کا کام نجی کمپنی فیج انجام دے رہی ہے ۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے رن وے کی تعمیر پر مامور عملہ اور مال بردار گاڑیوں کو باضابط طور پر پاسز اُجراء کئے گئے ہیں ۔ریجنل منیجر نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا ہیمراج بھگت نے رن وے تعمیر کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے مزید معلومات سے معذوری ظاہر کی ۔ائر پورٹ کی تعمیر کاکام ایسے وقت میں شروع ہوا ہے جب ہندوستان اور چین کے مابین حقیقی سرحدکو لے کر کشیدگی چل رہی ہے ۔
 

تازہ ترین