کلسٹر یونیورسٹی آن لائن امتحانات کا کلینڈر جاری

تاریخ    4 جون 2020 (00 : 03 AM)   


نیوز ڈیسک
سر ینگر//کلسٹر یونیورسٹی سرینگر نے رواں سال کیلئے تدریسی سرگرمیوں اور امتحانات کے انعقاد کے لئے کلینڈر جاری کیا ہے۔اس ضمن میں کالج کے پی جی ، آئی جی ، یوجی کے مختلف سمسٹروں کے طلباء سے کہا گیا ہے کہ اُن کے امتحانات اُن کے متعلقہ گوگل کلاسوں اور آن لائن طریقہ کے تحت فوری طور منعقد کئے جارہے ہیں۔اس ضمن میں مزید جانکاری کے لئے طلباء کو اپنے متعلقہ اساتذہ یا شعبوں کے سربراہان کے ساتھ گوگل کلاسز اور دیگر آن لائن ذرائع ابلاغ  کے ذریعے رابطہ قائم کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ سمسٹروں کی حتمی ٹرم ( پی جی کے لئے فورتھ سمسٹر اور آئی جی ، یوجی کے لئے سکسھ سمٹروں ) کے امتحانات 15؍جون 2020ء سے پہلے اختتام پذیر ہوں گے ۔اور اس سلسلے میں ان بیچوں کے طلباء کو مزید ہدایت کے لئے گوگل کلاسوں میں اپنی موجودگی یقینی بنانی ہوگی تاکہ وہ امتحانات میں شامل ہوسکے۔تاہم پی جی ، آئی جی ، یوجی کے مختلف سمسٹروں کے طلباء جنہوںنے گوگل کلاسوںمیں اب تک شمولیت نہیں کی ہے کو فوری طور ان کلاسوں میں شامل ہونے کے لئے کہا گیا ہے ۔بصورت دیگر انہیں داخلی تجزئیے کے اہل نہیں سمجھا جائے گا۔گوگل کلاس مختلف مضامین اور پرچہ جات کے لئے گوگل کلاس کوڈ کالج کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے ۔امتحانی فارم بھرنے اورمتعلقہ دیگر سرگرمیوں کے لئے طلباء ایس پی کالج کے شعبہ امتحانات کے ساتھ ان نمبرات پر پروفیسر محمد اشرف وانی ( کواڈی نیٹر ایگزامنیشن) :9419056698 9797821492،ارشد:9622043860،محمدایوب:6005779048،محمد یونس: 9469055551 رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔
 

تازہ ترین