تازہ ترین

راجوری میں باپ بیٹے پر حملہ، سرپنچ سمیت سات افراد گرفتار

تاریخ    3 جون 2020 (38 : 03 PM)   
(Representational Pic)

یو این آئی
جموں// جموں و کشمیر پولیس نے ضلع راجوری کے تحصیل کالاکوٹ کے سیالسوئی علاقے میں ایک پنچایت میٹنگ کے دوران باپ بیٹے پر حملہ کرنے کی پاداش میں ایک سر پنچ، دو پنچ اور ایک مقامی ٹھیکیدار سمیت سات لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
ایس ایس پی راجوری چندن کوہلی نے بتایا کہ امجد پرویز کی طرف سے ایک شکایت درج ہوئی ہے جس میں کہا گیا کہ اس (امجد) کے بھائی کو ایک سڑک کی تعمیر کے متعلق ایک مقامی ٹھیکیدار کے ساتھ گرم گفتاری ہوئی جس پر سرپنچ کی سربراہی میں پنچایت کی ایک میٹنگ طلب کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ شکایت کے مطابق میٹنگ کے دوران سات افراد نے شکایت گذار اور اس کے والد محمد بشیر پر حملہ کیا اور انہیں سر عام بے عزت کیا۔
 ملزموں پر الزام ہے کہ اُنہوں نے باپ بیٹے کے سر منڈھوائے اور اُن کے چہروں پر کالک پوتی۔