تازہ ترین

تارت پورہ ہیلتھ سینٹرکی ایمبولینس کاذاتی استعمال

دردزہ میں مبتلاء خاتون کو اسپتال پہنچانے میں مشکلات، ڈرائیور منسلک، تحقیقات شروع

تاریخ    3 جون 2020 (00 : 03 AM)   


اشرف چرا غ
کپوارہ//تارت پورہ رامحال کے پرائمری ہیلتھ سینٹر کی ایمبولینس گاڑی کوڈرائیورکی طرف سے ذاتی استعمال میں لانے کی وجہ سے دردزہ میں مبتلاء خاتون کو ضلع اسپتال ہندوارہ پہنچانے میں مشکلات پیش آئی جس کی بناپرایمبولینس ڈرائیور کو ویلگام اسپتال کے ساتھ منسلک کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روزوگہ بل کی دردزہ میں مبتلاء خاتون شمیمہ کوگھروالوں نے پرائمری ہیلتھ سینٹر تارت پورہ پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے ضلع اسپتال ہندوارہ منتقل کرنے کی صلاح دی ،تاہم تارت پورہ کے پرائمری ہیلتھ سینٹر میں ایمبولینس گاڑی موجود نہ تھی  جوڈارئیورنے مبینہ طور اپنے ذاتی کام کیلئے لی تھی،جس کی وجہ سے دردزہ میں مبتلاء خاتون کو اسپتال پہنچانے میں مشکلات پیش آئیں اور گھر والوں کو اُسے ایک پرائیویٹ سوموگاڑی میں ضلع اسپتال پہنچانا پڑا۔اس حوالے سے بلاک میڈیکل افسر ویلگام ڈاکٹر فریدشاہین نے کشمیرعظمیٰ کو بتایا کہ جب دردزہ میں مبتلاء خاتون کو ضلع اسپتال ہندوارہ منتقل کیا جانا تھا توڈاکٹروں نے اُسے فون پر بتایا کہ یہاں ایمبولینس موجود نہیں ہے،جبکہ ویلگام اسپتال کی ایمبولینس کسی مریض کو لیکر ہندوارہ گئی تھی اور انہو ں نے ڈاکٹرو ں سے کہا کہ کسی پرائیویٹ گا ڑی کے ذریعے درد زہ میں مبتلا ء خاتون کو فوری طور ہندوارہ منتقل کریں اور اس کا خرچہ اسپتال انتظامیہ خود برداشت کرے گی جبکہ مذکورہ ایمبولنس گا ڑی کے ڈرائیور کو ویلگام اسپتال سے منسلک کرکے واقعہ کی تحقیقات کے احکامات صادر کئے گئے ۔