شوپیان میں4سالہ بچہ ندی میں غرقآب

اشاجی پورہ حادثے میں زخمی تاجر چل بسا

تاریخ    3 جون 2020 (00 : 03 AM)   
(File Photo)

شاہد ٹاک+عارف بلوچ
شوپیان+اننت ناگ//شوپیاں میں4سالہ بچہ ندی میں غرقآب ہوا جبکہ اشاجی پورہ میں سڑک حادثہ میں زخمی تاجر زندگی کی جنگ ہار گیا۔جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں 4 سالہ کمسن بچے کی پانی میں ڈوبنے سے موت واقع ہوئی جسکی وجہ اس بچے کے آبائی گاؤں میں کہرام مچ گیا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے دانگام علاقے کا رہنے والا چار سالہ کمسن بچہ حازم رفیق ملک ولد رفیق احمد ملک منگل دوپہرکو اپنے گھر سے باہر نکلا جسکے بعد وہ گھر واپس نہیں لوٹا۔ گھروالوں نے اس کی تلاش شروع کی اور گاؤں والوں سے کمسن بچہ کے بارے میں دریافت کیامگر کسی کو اِس کمسن بچہ کے بارے میں کوئی علمیت نہیں تھی۔ تاہم شام کے قریب بچہ کی لاش کو ہالوپورہ پل کے پاس گزرنے والی ندی سے برآمد کیا گیا۔کمسن بچہ کی نعش کو جوں ہی اسکے آبائی گاؤں پہنچایا گیا تو وہاں کہرام مچ گیا خواتین سینہ کوبی کرنے لگی اور ہر طرح کہرام کا ماحول پیدا ہوا۔ادھر اشاجی پورہ کے سڑک حادثے میں زخمی اننت ناگ کا تاجر کئی روزتک اسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔40سالہ عبدالمجیدنندہ ولدخضرمحمدساکن نندہ پورہ کھنہ بل،نامی تاجر25مئی کو اشاجی پورہ میں ایک سڑک حادثے میں زخمی ہوئے تھے۔مذکورہ شخص کوعلاج کیلئے میڈیکل انسٹی چیوٹ صورہ منتقل کیا گیاتھاجہاں منگل کو وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑبیٹھا۔
 

تازہ ترین