افغانستان : دھماکے میں 7شہری جاں بحق

تاریخ    3 جون 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
کابل//افغانستان میں قندوز صوبے کے خان آباد ضلع میں سڑک کے کنارے ہوئے بم دھماکے میں سات شہریوں کی موت ہوگئی اور چھ دیگر زخمی ہوگئے ۔خان آباد ضلع سربراہ حیات اللہ امیری نے منگل کو بتایا کہ دھماکہ پیر کی شام طالبان کے قبضے والے علاقے میں ہوا۔انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی زد میں آئے لوگ بدخشاں صوبے کے رہنے والے ہیں۔مسٹر امیری نے بتایا کہ مارے گئے لوگوں کی لاش ان کے گھروالوں کو سونپ دی گئی ہیں اور زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔دو زخمیوں کی حالت نازک ہے ۔طالبان نے اب تک واقعہ کے سلسلے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔
 

تازہ ترین