عراق : فضائی حملے میں4ہلاک

تاریخ    3 جون 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
بغداد//عراق کے صوبہ نینوا اور دییالہ میں پیر کو ایک فضائی حملے اور ایک بم دھماکے میں دو فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ دو حملہ آور بھی مارے گئے ۔عراق کے جوائنٹ آپریشن کمانڈ کے میڈیا آفس نے ایک بیان میں بتایا کہ ایک حملہ میں دوعراقی فوجی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے ۔ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب ایک سڑک کے کنارے کھڑی ان کی گاڑی میں بم دھماکہ ہوا۔ اس دوران نینوا کے دارالحکومت سے 100 کلومیٹر دور مخمور شہر کے باہر پہاڑی علاقوں میں پولیس کی تفتیشی مہم جاری تھی۔صوبائی پولیس کے السعدی نے بتایاکہ عراق کے مشرقی صوبے دییالہ میں عراقی گن شپ نے بکوباہ کے دارالحکومت میںآئی ایس کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔انھوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ صوبے میں ایک سیکورٹی فورس نے عراقی دارالحکومت بغداد سے تقریبا 65 کلومیٹر شمال مشرق میں بکوباہ کے قریب ایک بم بنانے والی جگہ پر آپریشن شروع کیا۔ 
 

تازہ ترین