تازہ ترین

کورونا وائرس کا قہر جاری،دنیا میں3.75لاکھ ہلاکتیں ، 62.66لاکھ تاثر

تاریخ    3 جون 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
بیجنگ // عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) سے دنیا بھر میں اب تک 62.66 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 3.75 لاکھ افراد کی موت ہوچکی ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 62لاکھ66ہزار192 افراد متاثر ہوئے ہیں اور3لاکھ75ہزار559 اموات ہو چکی ہے ۔کوروناوائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری طرف اس وبا سے ہونے والی موت کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ پہلے ، برطانیہ دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے ۔امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1811370 لوگ متاثر ہو چکے ہیں اور 1لاکھ5165 اموات ہو چکی ہے ۔ برازیل میں اب تک 5لاکھ26447 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 29ہزار937 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔روس میں بھی کووڈ -19 کے کیسز بڑھتے ہی جارہے ہیں اور یہاں اس کے انفیکشن سے اب تک 4لاکھ14ہزار338 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4849 افرادنے جان گنوائی ہے ۔ برطانیہ میںاب تک اس وبا سے 2لاکھ7776 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 39127 اموات ہو چکی ہے ۔یوروپی ملک اٹلی میں  33ہزار475 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔اسپین میں اب تک 2لاکھ39ہزار638 لوگ متاثر اور27ہزار127 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ فرانس اور جرمنی میں بھی اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے صورت حال کافی خراب ہے ۔ فرانس میں اب تک 1،89،348 لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 28،836 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 1،83،83594 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 8،555 افراد کی موت ہو چکی ہے .۔ترکی میں کورونا وائرس اب تک 1،64،769 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4،563 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ کورونا وائرس سے شدید متاثر خلیجی ملک ایران میں 1،54،445 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 7878 لوگوں اس وائرس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے .میکسیکو میں 10167، بیلجیم میں 9486، کینیڈا میں 7404، ہالینڈ میں 5991، پیرو میں 4634، سویڈن میں 4403، ایکواڈور میں 3358، سوئٹزرلینڈ میں 1920، آئر لینڈ میں 1650 اور پرتگال میں 1424 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔یواین آئی
 

تازہ ترین