دوسرے برس کی پہلی کابینی میٹنگ

کسانوں اور چھوٹے کاروباریوں کی بہتری کے تاریخی فیصلے

تاریخ    2 جون 2020 (00 : 03 AM)   


 نئی دہلی//وزیراعظم نریندر مودی نے حکومت کے دوسری مدت کار کے دوسرے بر س کی پہلی کابینی میٹنگ کی کل یہاں صدارت کی جس میں کسانوں، مائکرو، چھوٹی اور درمیانہ شعبہ (ایم ایس ایم ای) اور ریہڑی لگاکر روزی روٹی کمانے والے لوگوں کی زندگی کی سطح میں بہتری لانے سے متعلق کئی اہم فیصلے کئے گئے۔حکومت سمجھتی ہے کہ ایم ایس ایم ای ملک کی معیشت کی ریڑھ ہے اور یہ کروڑ وں اکائیاں مضبوط اور خودانحصار ہندستان کی تعمیر میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ اس کے مدنظر اس شعبہ کو’آتم نربھر بھارت‘ مہم کے تحت کئے گئے اعلانات میں خاص طورپر شامل کیا گیا ہے۔ اس پیکج کے تحت ایم ایس ایم ای شعبہ کے لئے نہ صرف کافی مختص ہے  بلکہ معیشت کو پھر سے زندہ کرنے کے اقدامات کے نفاذ میں بھی ترجیح دی گئی ہے۔رہائش اور شہری امورت کی وزارت نے ریہڑی لگانے والوں کو سستے سود پر قرض دینے کے لئے ایک اسپیشل مائکرو کریڈٹ سویدھا یوجنا، پی ایم سوانیدھی شروع کی ہے۔ یہ اسکیم انہیں پھر سے کام شروع کرنے اور اپنی روزی روٹی کمانے کا اہل بنانے میں میل کا پتھر ثابت ہوگی۔  وینڈر، ہاکر، ٹھیلے والے، ریہڑی والے، ٹھیلی پھل والے وغیرہ سمیت پچاس لاکھ سے زیادہ لوگوں کو اس اسکیم سے فائدہ ملنے کی امید ہے۔کسانوں کو ان کی فصل کی مناسب قیمت دلانے کے لئے حکومت نے خریف سیزن 2020-21کے لئے پیداواری لاگت کا کم از کم 1.5گناکی سطح پر کم از کم سہارا قیمت طے کرنے کا وعدہ پورا کرنے کی سمت میں قدم اٹھایا ہے۔ زرعی لاگت اور قیمت کمیشن کی سفارش کی بنیاد پر خریف سیزن  2020-21کے لئے 14فصلوں کی کم از کم سہارا قیمتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان 14فصلوں کے  لئے لاگت پر واپسی پچاس سے 83فیصد تک ہوگی۔حکومت نے بینکوں کی طرف سے زرعی اور متعلقہ سرگرمیوں کے لئے دیئے گئے تین لاکھ روپے تک کے تمام مختصر مدتی قرضوں کی ادائیگی کی تاریخ میں 31اگست تک توسیع کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔کسانوں کو سب وینشن اورفوری ادائیگی پر حوصلہ افزائی کا فائدہ بھی ملے گا۔ ایسے مختصر مدتی زرعی قرض جن کی ادائیگی گزشتہ یکم مارچ سے 31اگست کے درمیان کرنی ہے انہیں بینکوں کے دو فیصد سب وینشن کا اور کسانوں کو تین فیصد فوری ادائیگی حوصلہ افزائی کا فائدہ ملتا رہے گا۔کسانوں کو کسان کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ ملنے والے قرض سمیت رعایتی مختصر مدتی فصل قرض دینے کے لئے سود سے راحت اسکیم شروع کی گئی ہے۔ گزشتہ کچھ ہفتوں میں جو کئی کسان اپنے مختصر مدتی فصل بقایہ قرض  کی ادائیگی کے لئے بینک کی برانچ تک نہیں پہنچ سکے ہیں۔
 
 

تازہ ترین