ٹرمپ خاندان کو زیر زمین بنکر میں پناہ لینی پڑی

تاریخ    2 جون 2020 (00 : 03 AM)   


واشنگٹن// امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے کنبہ کے اراکین کو وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہروں کے درمیان ایک گھنٹے کے لئے زیرزمین بنکر میں لے جایا گیا تھا۔ یہ اطلاع وائٹ ہاؤس کے افسران نے میڈیا کو دی ہے ۔ مسٹرٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ اور بیٹا برون کو جمعہ کے روز ایک زیرزمین بنکر میں تقریباًایک گھنٹہ تک رکھا گیا تھا۔افریقی نژاد امریکی شہری جارج فلائیڈ کی پولیس تحویل میں موت ہوجانے کے خلاف احتجاج میں جمعہ کی علی الصبح مظاہرین کی بڑی تعداد وہائٹ ہاؤس کے سامنے جمع ہوگئی تھی اور ہفتہ کی رات تک وہیں موجود رہی۔مظاہرے کے دوران بھڑکے تشددمیں خفیہ سروس کے 60 سے زائد افسران اور ایجنٹ زخمی ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق وہائٹ ہاؤس کے ملازمین کو سیکیورٹی وجوہات کی بنائپر اتوارسے کام پرآنے سے باز رہنے کوکہا گیا تھا۔دوسری جانب نیشنل گارڈز کی تعیناتی اور کرفیو کے نفاذ کے باوجود امریکہ کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے ۔یو این آئی
 

تازہ ترین