تازہ ترین

دنیا میں 3.72لاکھ افراد ہلاک ، 61لاکھ سے زائد متاثر

تاریخ    2 جون 2020 (00 : 03 AM)   


  جنیوا// عالمی وبا کوروناوائرس (کووڈ 19) کے متاثرین کی تعداد 61 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اس وبا سے اب تک 3.72 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس وبا سے ہونے والی اموات کے اعداد و شمار میں بھی امریکہ پہلے نمبر پر ہے جبکہ برطانیہ دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے ۔ صرف امریکہ میں ہی ایک لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس کی زد میں آکر موت کی منہ میں سما چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک 17لاکھ90ہزار172 لوگ متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 1لاکھ04ہزار381 اموات ہو چکی ہے ۔ برازیل میں متاثرین کی تعداد پانچ لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے ۔ یہاں 5لاکھ14ہزار849 افراد اس وباکی زد میں آ چکے ہیں اور 29ہزار314 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔روس میں 4لاکھ05ہزار843 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 4693 لوگوں نے جان گنوائی ہے ۔ برطانیہ میں بھی اس وائرس کی وجہ سے حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ یہاں اب تک اس وبا سے 2لاکھ76ہزار156 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 38ہزار571 اموات ہو چکی ہے ۔ یوروپی ملک اٹلی میں بھی اس وبا نے بہت زیادہ تباہی مچائی ہے ۔ یہاں اب تک اس وبا سے 33ہزار415 افراد کی موت ہوئی ہے اور 2لاکھ32ہزار997 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ اسپین میں اب تک 2،39،479 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 27،127 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے مرکزچین میں اب تک 84،146 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4638 اموات ہوئی ہے . یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے صورت حال کافی خراب ہیں۔ فرانس میں اب تک 1،89،009 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 28،805 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 1،83،410 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 8،540 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ ترکی میں کورونا وائرس سے اب تک 1،63،942 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4،540 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔کورونا وائرس سے شدید متاثر خلیجی ملک ایران میں 1،51،466 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 7797 لوگوں کی اس وائرس کی زد میں آکر موت ہوئی ہے ۔ میکسیکو میں 9930، بیلجیم میں 9467، کینیڈا میں 7374، ہالینڈ میں 5975، پیرو میں 4506، سویڈن میں 4395، ایکواڈور میں 3358، سوئٹزرلینڈ میں 1920، آئر لینڈ میں 1652 اور پرتگال میں 1410 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔یواین آئی

تازہ ترین