تازہ ترین

پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی | چک جمال پٹن میں لوگوں کا احتجاجی دھرنا

تاریخ    1 جون 2020 (00 : 03 AM)   


فیاض بخاری
 بارہمولہ// شمالی قصبہ پٹن کے چک جمال میر علاقے کے لوگوں نے اتوار کوپینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کو لیکر ایک مختصر احتجاجی دھرنا دیا ۔ احتجاجی لوگوں نے محکمہ جل شکتی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ قصبہ پٹن سے صرف 3 کلومیٹر دور چک جمال نامی گائوں میںپینے کے پانی کی سخت قلت ہے ۔انہوں نے کہا کہ108 چولہوں پر مشتمل اس گاؤں میں صرف تین عوامی سطح کے نل قائم ہیں جو نہ صرف بستی کے ساتھ انصاف نہیں ہے اورا ب کئی مہینوں سے وہ بھی بیکار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ متعلقہ محکمہ اپنے واٹر ٹینکر ان علاقے میںروانہ کررہاہے لیکن عوام کی روز مرہ کی ضروریات پورا نہیں ہوپاتی ہیں۔ مظاہرین مطالبہ کررہے تھے کہ انہیں پینے کا صاف پانی فراہم مسلسل کیا جائے۔ایس ڈی ایم پٹن نصیر احمد نے اس ضمن میں بتایا کہ ابھی تک لوگوں نے اس مسئلہ کو ان کی نوٹس میں نہیں لایا ہے تاہم وہ متعلقہ محکمہ کو اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات دیں گے ۔