افغانستان میں کورونا وائرس کے15000سے زائدمعاملے

تاریخ    1 جون 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
کابل//افغانستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ -19) کے 680 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 15205 ہو گئی۔ وزارت صحت نے اتوار کے روز بتایا کہ اس دوران آٹھ افراد کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 257 ہو گئی جبکہ 25 اور مریضوں کی صحتیابی کے بعد وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 1328 ہو گئی ہے ۔ملک میں اب تک 38460 افراد اس مہلک بیماری کا شکار بن چکے ہیں۔نئے معاملات میں دارالحکومت کابل سے سب سے زیادہ 371 معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ ہیرات سے 111 ، بلخ سے 75، سمنگان[؟]سے 33 اور ننگرھارسے 22 معاملے درج کئے گئے ہیں۔وزارت صحت عامہ کے نائب وزیر وحید مجروح نے شہریوں سے وزارت کی جانب سے منظور شدہ دوائیوں کا ہی استعمال کرنے کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے کورونا وبا سے جنگ میں سرکاری ایجنسیوں سے تعاون کرنے کی لوگوں سے پرجوش اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس وائرس کو کنٹرول کرنے میں تعاون ہی آخری امید ہے ۔
 

تازہ ترین