کھیر بھوانی میلہ | فاروق خان نے ایل ای ڈی گلو جاری کیا

تاریخ    31 مئی 2020 (00 : 03 AM)   


نیوز ڈیسک
 جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے جیشٹ اشٹمی کے موقعہ پر جموں میں ماتاکھیر بھوانی کا خصوصی طور تیار کیا گیا ایل ای ڈی گلو جاری کیا جسے کھیر بھوانی ویلفیئر سوسائٹی نے تیا ر کیا ہے ۔اس میں راگنی بھوانی کی آڈیو کتھا اور 35 مقبول کشمیری بھجن ہیں ۔ یہ ریموٹ کنٹرول ہائی ٹیک تولہ مولہ میںکھیر بھوانی استھاپن پر نصب کیا جانا تھا لیکن کووِڈ۔19 کے سبب یہ پروگرام منسوخ کیا گیا تاہم سوسائٹی نے یہ آلہ جموں میں جاری کرنے کا فیصلہ لیا اور حالات میں سدھار آنے کے بعد یہ آلہ استھاپن پر نصب کیا جائے گا۔اِس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فاروق خان نے جیشٹ اشٹمی کے موقع پر کشمیر ی پنڈتوں کو مبارکباد پیش کی اور اُمید ظاہر کی کہ یہ موقع صدیوں پرانے سماجی یگانگت اور بھائی چارے کی روایات کو مستحکم بنائے گا۔اِس موقعہ پر کنوینئر ایم کے بی جے وائی ڈبلیو ایس نے بھی اَپنے خیالات کا اِظہار کیا۔اِس موقعہ پر وائس چانسلر سینٹر یونیورسٹی جموں پروفیسر اشوک ایما ، ڈاکٹر اگنی شیکھر، راجیش گپتا، ڈاکٹر یدوھیرگپتا ، ڈاکٹر گوتم گوئیل ، پنٹو جی، ڈاکٹر آدرش پال گپتا ، کلدیپ لوتھرا ، پریم شرما، ایم کے یوگی ، روہت بھٹ ، بال کرشن بھٹ ، اجے بھٹ ، آرِین رمیش اور بی ایل دھر موجودتھے۔ 
 

تازہ ترین