پولیس اہلکار کاکورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کٹھوعہ پولیس اسٹیشن بند

تاریخ    30 مئی 2020 (46 : 03 PM)   


یو این آئی
جموں// جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے پولیس اسٹیشن میں تعینات ایک پولیس اہلکار کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مذکورہ پولیس اسٹیشن کو بند کردیا گیا ہے۔
دریں اثنا زنانہ پولیس اسٹیشن کٹھوعہ کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ مذکورہ پولیس اسٹیشن میں تعینات تمام پولیس اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے تک اس کا کام کاج بھی سنبھالے۔
ایس ایس پی کٹھوعہ ڈاکٹر شیلندر مشرا نے کٹھوعہ پولیس اسٹیشن میں تعینات ایک پولیس اہلکار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔
 

تازہ ترین