تازہ ترین

جون میں ہوگا آئی پی ایل کے مستقبل کا فیصلہ

تاریخ    30 مئی 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی// بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس سال اکتوبر-نومبر میں آسٹریلیا میں ٹی -20 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے مستقبل کا فیصلہ 10 جون تک ٹال دیا ہے جس کے بعد انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 13 ویں ورژن کو لے کر اب کوئی بھی فیصلہ جون میں ہی کیا جائے گا۔ورلڈ کپ کو لے کر اس بات کی بھی قیاس آرائی چل رہی تھیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ٹورنامنٹ کو 2022 تک ملتوی کیا جا سکتا ہے ۔ لیکن آئی سی سی بورڈ کی جمعرات کو ٹیلی کانفرنس کے ذریعے ہوئی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ورلڈ کپ کے مستقبل کے بارے میں 10 جون تک فیصلہ کیا جائے گا جب بورڈ کی اگلی میٹنگ ہوگی۔ہندستان میں میڈیا میں ایسی خبریں تھیں کہ اس سال ہونے ٹی -20 ورلڈ کپ کے لیے عالمی وبا بن چکے کورونا وائرس کی وجہ سے سال 2022 تک ملتوی کیا جا سکتا ہے ۔ لیکن اب یہ جون میں طے ہوگا کہ ورلڈ کپ کا اہتمام ہو گا یا اسے ملتوی کیا جائے گا۔ آئی پی ایل کا مستقبل ورلڈ کپ کے مستقبل کے ساتھ منسلک ہے اور جون میں ورلڈ کپ کو لے کر جو بھی فیصلہ لیا جائے گا وہ آئی پی ایل کے مستقبل کو طے کرے گا۔ورلڈ کپ آسٹریلیا میں 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ اس بات کی بھی قیاس آرائی ہے کہ اگر آسٹریلیا میں ورلڈ کپ ملتوی ہوتا ہے تو اس وقت آئی پی ایل کے 13 ویں ایڈیشن کو منعقد کرنے کا راستہ کھل سکتا ہے ۔ آئی پی ایل کو کورونا کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے جبکہ یہ 29 مارچ سے شروع ہونا تھا۔آسٹریلیا کے 2020-21 سیزن کے لئے اپنا پروگرام کا اعلان کرنے کے بعد سے آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کے انعقاد کو لے کر مشکلیں بھی بڑھ گئی ہیں۔