اجیت ساہو نے کلیدی پروجیکٹوں پر جاری کام کا جائزہ لیا

تاریخ    29 مئی 2020 (00 : 03 AM)   


 جموں//کمشنر سیکرٹری محکمہ جل شکتی اجیت کمار ساہو نے جموں وکشمیر میں محکمہ کی جانب سے کلیدی پروجیکٹوں پر کام کا جائزہ لیا۔ اس ضمن میں منعقدہ میٹنگ میں جموںوکشمیر صوبوں کے محکمہ کے اہلکاروں اور افسروں نے ذاتی طور اور بذریعہ ویڈیو کانفرنس شرکت کی۔سیکرٹری نے جاری پروجیکٹوں کی پیش رفت کا مفصل جائزہ لیا جن میں کثیر المقاصد آبی پروجیکٹ ، بڑے پیمانے کے آبپاشی پروجیکٹ اور واٹر سپلائی سکیمیں شامل ہیں۔سیکرٹری نے محکمہ کے تمام شاخوں کے کلہم کام کاج کا جائزہ لیا۔ جموںصوبے میں ہاتھ میں لئے جانے والے جن پروجیکٹوں کا میٹنگ میں جائزہ لیا گیا اُن میں اوجھ کثیر المقاصد پروجیکٹ ، شاہپور کنڈی پروجیکٹ ، راوی نہر اور جموں صوبے میں اس کے تقسیمی نظام کی جدیدکاری، توی براج پروجیکٹ جموں ، نیگاڑ واٹر سپلائی سکیم کشتواڑ جیسے پروجیکٹ شامل ہیں۔میٹنگ میں صوبہ کشمیر کے پروجیکٹ بشمول ترال لفٹ اری گیشن سکیم ، واٹر سپلائی سکیم کہرہ بل ، رنبیرپورہ ، ایف ایس سی کے تحت تعمیر کئے گئے کاموں کی جانچ ، ہوکر سر جھیل اور دریائے جہلم پروجیکٹ پر پی ایم ڈیولپمنٹ پیکیج کے تحت جاری کام کا بھی مفصل جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری نے پروجیکٹوں کامفصل جائزہ لیتے ہوئے مالی حصولیابیوں کے بارے میں جانکاری طلب کی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو پروجیکٹوں میں درپیش رُکاوٹوں کو دُور کرنے کے لئے آپس میں قریبی تعاون قائم کرنے کے لئے کہا۔ 

تازہ ترین