سرحد پر پکڑے گئے کبوتر کی تحقیقات شروع

تاریخ    27 مئی 2020 (00 : 03 AM)   


یواین آئی
جموں// جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک پکڑے گئے کبوتر کے پیر میں باندھی گئی رنگ اور اس پر لکھے ہوئے اعداد کے بارے میں تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ایس ایس پی کٹھوعہ ڈاکٹر شیلندر کمار مشرا کا کہنا ہے کہ کبوتر کے پیر میں باندھی ہوئی رنگ کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔انہوں نے میڈیا کو بتایا،’’ہمیں یہ معلوم نہیں کہ یہ کبوتر کہاں سے آیا، مقامی لوگوں نے اس کو سرحد کے متصل پکڑا، اس کے پیر کے ساتھ ایک رنگ باندھی ہوئی تھی جس پر کچھ اعداد لکھے ہوئے ہیں اس کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں‘‘۔بتادیں کہ کٹھوعہ کے ہیرا نگر سیکٹر میں منی یاری گاؤں کے لوگوں نے بین الاقوامی سرحد کے نزدیک گذشتہ روز ایک کبوتر کو پکڑ لیا تھا جس کے پروں پر پیٹنگ کی گئی ہے اور اس کے ایک پیر میں ایک رنگ باندھی ہوئی تھی جس پر کچھ اعداد لکھے ہوئے تھے۔کبوتر کے بارے میں شک کیا جارہا ہے کہ سرحد پار سے اس کو جاسوسی کے لئے بھیج دیا گیا ہوگا۔ 
 

تازہ ترین