تازہ ترین

اِلتوا ٔمیں پڑے مقدمات کافوری نپٹارہ

ایڈوکیٹ جنرل کی صدارت میں میٹنگ

تاریخ    27 مئی 2020 (00 : 03 AM)   


 جموں//ایڈوکیٹ جنرل کی صدارت میں یہاں سول سیکرٹریٹ میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں جے کے یوٹی کے  اِلتوا ٔمیں پڑے مقدمات کو فوری طور نمٹانے سے متعلق مختلف معاملات پر غور و خوض ہوا۔میٹنگ میں سیکرٹری محکمہ قانون ، انصاف و پارلیمانی امور ،سپیشل سیکرٹریز ، ایڈیشنل سیکرٹریز ، ڈپٹی لیگل ریممبرینسر ، لأ اَفسران ، پبلک لأ اَفسران اور جموں میں مختلف محکموں میں تعینات لیگل اسسٹنٹ موجود تھے۔ دورانِ میٹنگ لأ اَفسران کو اگلے تین دِن کے اَندر مقدمات سے متعلق تمام جانکاری ایڈوکیٹ جنرل اور سیکرٹری محکمہ قانون ، اِنصاف و پارلیمانی کے دفاتر میں پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ۔میٹنگ میںتمام مقدمات بشمول لاحاصل اور قابل سماعت مقدمات کے بارے میں بھی تفصیل طلب کی گئی۔ایڈوکیٹ جنرل نے اَفسروں کو جوابات ، دلائل اور لیٹر پٹیٹ اپیلوں کو فوری طور داخل کرنے کی ہدایت دی تاکہ اِنتظامی سیکرٹریوں کی عدالت میں ذاتی طورپرپیش ہونے کے واقعات میں کمی لائی جاسکے۔اَفسران کو اہم مقدمات کو ترجیح دینے اور اُن کے مقررہ مدت کے اندر نپٹارے کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔سیکرٹری قانون ، اِنصاف و پارلیمانی امور نے ایڈوکیٹ جنرل کو یقین دِلایا کہ محکمہ کے لأ اَفسران حکومت کی توقعات پر کھر ے اُترکر اپنا کام اِنتہائی ذمہ داری اور دیانتداری سے انجام دے کر تین دِن کے اندر تمام جانکاری فراہم کریں گے۔
 

تازہ ترین