تازہ ترین

جموں وکشمیر میں واپس آنیوالے افراد

ٹیسٹ منفی نہ آنے تک سبھی کو قرنطینہ میں رکھنے کا حکم

تاریخ    24 مئی 2020 (00 : 03 AM)   


سید امجد شاہ
جموں //جموں وکشمیر آرہے تمام افراد کو اس وقت تک قرنطینہ مراکز ہی میں رکھنے کاحکم جاری کیاگیاہے جب تک کہ ان کی ٹیسٹ رپورٹ منفی نہ آئے ۔ممبر سیکریٹری سٹیٹ ایگزیکٹو کمیٹی کی طرف سے اس سلسلے میں جاری ہونے والے ایک حکمنامہ کے مطابق ’’یونین ٹیریٹری میں آنے والے سوفیصد افراد چاہے وہ بذریعہ روڈ ،بذریعہ ٹرین یا بذریعہ ہوائی جہاز آئیں، کوکورونا ٹیسٹنگ سے گزرناپڑے گا‘‘۔حکمنامہ کے مطابق حکومت نے سوفیصد لوگوں کیلئے RTPCRٹیسٹ لازمی قرا ر دیاہے ۔کورونا ٹیسٹنگ کے بعد ان لوگوں کو اس وقت تک انتظامی قرنطینہ میں رہناپڑے گاجب تک کی ان کی رپورٹ منفی نہ آئے اوراس کے بعد انہیں گھریلو قرنطینہ کیلئے روانہ کیاجائے گا۔اگر ان کی رپورٹ مثبت آئی تو انہیں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیاجائے گا اورعلاج کے بعد وہ گھر جاسکیں گے۔ خصوصی پروازوں کے ذریعے اب تک 652مسافر جموںوکشمیر وارِد ہوئے۔یوٹی سے باہر درماندہ زائد از 87,948 شہریوں کو 26 کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوں ، چارپروازو ں اور درجنوں بسوں میں بچائو کے تمام اقدامات پر عمل پیر ا رہ کر واپس یوٹی لایا گیا۔