دبئی میں در ماندہ 155کشمیری سنیچر کو سرینگر پہنچ گئے،4بچے بھی شامل

24 مئی 2020 (00 : 03 AM)   
(      )

بلال فرقانی
سرینگر// متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں لاک ڈائون کی وجہ سے درماندہ155کشمیر ی واپس وطن پہنچ گئے ہیں ۔حکام کے مطابق جمعہ کو وندے بھارت مشن کے تحت دبئی سرینگر دہلی پرواز نمبر AL-1996/1826 میں4 بچوںسمیت 155مسافر سوار تھے ،جمعہ کو سرینگر انٹر نیشنل ائر پورٹ پر اتری ۔ ائر پورٹ پہنچتے ہی مسافروں کی کووڈ ۔ ضوابط کے تحت اسکریننگ کی گئی اور کوروناٹیسٹ کیلئے نمونے لئے گئے ۔حکام کے مطابق بعد ازاں اُنہیں14روزہ انتظامی قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے  جب کہ اس مقصد کیلئے ’آر ٹی پی سی آر ‘ کا استعمال ہوگا ۔ترمیم شدہ رہنما خطوط کے تحت اگر کسی مسافر کا کورونا ٹیسٹ منفی آتا ہے ،تو اُسے گھر بھیج دیا جائیگا اور اگر کسی مسافر کا کو رونا ٹیسٹ مثبت آیا تو اُسے اسپتال منتقل کیا جائیگا ۔ 25مئی سے سرینگر ائر پورٹ پر جہازوں کی آوا جاہی شروع ہوگئی ہے اور ہر ہفتے 90پروازیں اُڑان اور لینڈنگ کریںگی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے دن 3000مسافروں کی آمد متوقع ہے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 25مئی کے بعد جو بھی مسافر ہوائی جہاز یا ریل گاڑی سے جموں وکشمیر وارد ہوگا ،اُسے کم سے کم 7روزہ قرنطین میں رکھا جائیگا ۔