تازہ ترین

عالمی وباء کورونا کی قہر سامانیاں

۔52.10لاکھ متاثر ،3.38لاکھ شہری ہلاک

تاریخ    24 مئی 2020 (00 : 03 AM)   


 بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی// عالمی وبا کوروناوائرس (کووڈ 19) کا پھیلاؤبڑھتا ہی جا رہا ہے اور دنیا بھر میں اس کے متاثرین کی تعداد 52 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اب تک 3.38 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی اس وبا سے موت ہوچکی ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مجموعی متاثرین کی تعداد,10,065 52ہوگئی ہے جبکہ 3,38,142لوگوں کی اس وائرس سے موت ہو چکی ہے ۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے پہلے مقام پر کھڑے امریکہ کے بعد اب برازیل دوسرے نمبر پر ہے جبکہ روس تیسرے نمبر پر ہے ۔ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا جارہاہے اور اب یہاں اس سے متاثرین کی تعداد سوا لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے ۔ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے انفیکشن سے اب تک1,25,101 ،، لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 3720 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 51,784لوگ اس بیماری سے نجات پا چکے ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 16 لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ اس انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 95 ہزار سے پار کر چکی ہے ۔ دنیا کی سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں متاثرین کی مجموعی تعداد مسلسل بڑھتے ہوئے,00,937 16جبکہ,972 95افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ اس دوران برازیل میں بھی کورونا وائرس نے بھیانک شکل اختیار کر لیا ہے اور اب یہ انفیکشن کے سب سے زیادہ کیسز میں دنیا کا دوسرا ملک ہے ۔ برازیل میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد890 3,30,ہو گئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس بیماری سے 1001 افراد کی موت کے بعد ملک میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 21,048ہو گئی ہے ۔ روس میں بھی کووڈ -19 کے کیسز میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے اورروس اس کے انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے ۔ یہاں اب تک 3,26,448 لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 3249 اموات ہو چکی ہے ۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ یہاں اب تک اس وبا سے,55,544 2افرادمتاثر ہوئے ہیں اور اب تک475, 36لوگوں کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے ۔ یورپ میں شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا سے اب تک616 32,افراد ہلاک اور28,658 2,افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ا سپین میں کل,34,824 2لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ, 628 28، افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک,081  84 لوگ متاثر اور 4638 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس وائرس کے حوالہ سے تیار کی کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی اموات کے 80 فیصد کیسز 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے ۔یواین آئی