تازہ ترین

ریلوے کی بد انتظامی سے مزدوروں کی پریشانیوں میں اضافہ

روٹ کی اچانک اور غیر اعلان شدہ تبدیلی سے سفر ’ رام بھروسے‘

تاریخ    24 مئی 2020 (00 : 03 AM)   


ممبئی//کورونا وائرس کی وجہ سے مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے لاکھوں خستہ حال اور پریشان مزدور جب ایک تکلیف دہ اور لمبے انتظار کے بعد کسی طرح اپنے اپنے علاقوں کی واپسی کے لیے ٹرینوں پر سوار ہوئے ،توگھرواپس لوٹنے کی خوشی میں انکے چہرے دمک رہے تھے ، مگر انکی یہ خوشی ریلوے انتظامیہ کی نا اہلی اور بد انتظامی کے باعث دوبارہ پریشانی میں بدل گئی، جب انھیں یہ پتہ چلا کہ وہ جس جگہ کے لیے روانہ ہوئے تھے اس جگہ جانے کا ریلوے نے راستہ تبدیل کر دیا ہے اور اب وہ اپنے مقام پر کب پہنچے گے انھیں پتہ نہیں اور انکا یہ سفر "رام بھروسے " کا سفر ثابت ہو رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق ، گذشتہ چند دنوں میں ہندوستانی ریلوے نے مہاراشٹر اور گجرات روانہ ہونے والی متعدد خصوصی ٹرینوں کے راستوں کو اچانک تبدیل کردیا ۔ پچھلے کچھ دنوں میں دو ہمسایہ ریاستوں اترپردیش اور بہار کے لئے روانہ ہونے والی کم از کم 13 ٹرینوں کے طے شدہ راستوں بدل دیا گیا اور اپنی منزل مقصود کو پہنچے کے لئے دوبارہ انکا راستہ بدل دیا ۔ اور ان میں سوار مسافروں کو چونکا دیا۔ان میں وہ خصوصی ٹرینیں شامل ہیں۔

تازہ ترین