تازہ ترین

بھارت میں2019سے50لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہوئے: اقوام متحدہ

تاریخ    24 مئی 2020 (00 : 03 AM)   


نئی دہلی//یو این آئی//شدید سمندری طوفان ‘امفان’ کی وجہ سے مغربی بنگال اور اوڈیشہ میں بڑی تعداد میں لوگوں کے بے گھر ہونے کی اطلاعات کے درمیان اقوام متحدہ کی طرف سے جاری رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں گزشتہ برس 2019میں ملک میں قدرتی آفت، تنازعات اور تشدد کے واقعات کی وجہ سے پچاس لاکھ سے زیادہ افراد داخلی طورپر بے گھر ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کے بچوں کا فنڈ (یونیسیف) کی ‘لاسٹ ایٹ ہوم’ کے عنوان والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس پوری دنیا میں بے گھر ہونے کے تقریباًً 330لاکھ نئے معاملے درج کئے گئے ۔ ان میں نقل مکانی کے تقریباً 250لاکھ قدرتی آفت اور 80.5لاکھ معاملے تنازعات اور تشدد کے واقعات سے منسلک ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہندستان میں 2019میں 50.37.000داخلی نقل مکانی کے اعداد و شمار میں 50,18,000معاملے قدرتی آفت سے متعلق اور 19,000معاملات تنازعات اور تشدد کے واقعات سے منسلک ہیں۔یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق ہندستان، فلپائن اور چین قدرتی آفات سے بہت زیادہ متاثر ہیں۔
 

تازہ ترین