تازہ ترین

مزید خبرں

تاریخ    24 مئی 2020 (00 : 03 AM)   


ضلع پلوامہ کی فون ڈائریکٹری منظر عام پر

سید اعجاز
 
پلوامہ// جنوبی ضلع پلوامہ میں عوام کی سہولیات کیلئے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کے پی این کشمیر پریس نیوز نے2020-21 کی ٹیلیفون ڈائریکٹری منظر عام پر لائی ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کے ہا تھوں اس ڈائریکٹری کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔ ٹیلیفون ڈائریکٹری میں ضلعے کے تمام سرکاری دفاتر، اعلیٰ افسران کے علاوہ صحافت سے وابستہ افراد ،شعراء، سرکاری و پرائیویٹ سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں کے  کے فون نمبرات درج ہیں۔
 

کنگن میں مارکیٹ چیکنگ

غلام نبی رینہ
 
کنگن//عیدالفطر کے پیش نظر سب ڈویڑنل انتظامیہ کنگن اور پولیس نے دن بھر مارکیٹ چکنگ کا سلسلہ جاری رکھا تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ چکنگ سکارڑ نے دوکانداروں کو ہدایت دی کہ صارفین سے اضافی قیمتیں وصول نہ کریں۔ایس ڈی ایم کنگن حکیم تنویر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہوں نے ایس ڈی پی او کنگن شیخ طاہر کے ہمراہ مارکیٹ کا دورہ کیا اور اشیاء خوردنی کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ عیدالفطر کے پیش نظر کنگن میں لوگوں کی نقل وحمل پابندی ہٹائی گئی تھی تاکہ لوگ ضروری سامان خرید سکیں۔
 

ترال میں عمررسیدہ پنڈت کی وفات 

 آخری رسومات کی ادائیگی میں مسلمان پیش پیش

سرینگر// ترال قصبہ کے بوچھو نامی گائوں میں ایک95سالہ کشمیری پنڈت جگیر ناتھ بھٹ سنیچر کی صبح فوت ہوا۔اُن کے فوت ہونے کی خبر پھیلتے ہی مقامی مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد ان کے گھر پہنچی اورسوگوار کنبے کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ مقامی نوجوانوں نے آخری رسومات ادا کرنے کے لئے لکڑی اور دیگر ضروری سامان فراہم کرنے میں سوگوارکنبے کواپنا تعاون پیش کیا۔خیال رہے کہ مقامی مسلمان اس وقت سامنے آئے جب کورونا وائرس کے باعث لوگ اپنے اپنے گھروں میں بیٹھنے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔عوامی حلقوں نے اس اقدام کی کافی سراہنا کی ۔

تازہ ترین